بوریوالہ، اندھا قتل ٹریس دو ملزمان گرفتار کر لیا، الہ قتل برآمد

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز کی قیادت میں وہاڑی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی، اندھا قتل ٹریس کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، الہ قتل برآمد۔پولیس تھانہ ساہوکا نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مقامی زمیندار کے ایک ماہ پرانے اندھے قتل کی واردات ٹریس کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ساہوکا کے نواحی گاؤں میں 301 ای بی کے زمیندار محمد اسلم کو ایک ماہ قبل اسکی بیٹی کے آشنا نے دوست کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ جس کو تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او شاہد اسحاق گوجر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے ملزم عامر عباس اور اس کے ساتھی ادیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ اور ملزمان سے الہ قتل(پستول) بھی برآمد کر لیا ہے۔ملزم عامر کے مقتول اکبر علی کی بیٹی زبیدہ سے ناجائز تعلقات تھے۔ملزم عامر اپنے دوست ادیب کے ہمراہ وقوعہ کے روز اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر گیا، جہاں رات کو اس کے والد اکبر علی کی آنکھ کھل گئی۔تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ڈی پی او وہاڑی طارق عزیز نے گزشتہ شب جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اس کے لواحقین سے ملاقات کی اور ایس ایچ او کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا وہاڑی۔پولیس کی تمام تر ہمدردیاں مظلوم کے خاندان کے ساتھ ہیں ڈی پی او محمد طارق عزیز نے بتایا کہ وہاڑی پولیس نے گزشتہ چند دنوں میں اندھے قتل کی ریکارڈ 5 وارداتیں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes