جماعت اسلامی ضلع نارووال کی مجلس شوری کے انتخابات مکمل

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

نارووال(یو این پی)جماعت اسلامی ضلع نارووال کی مجلس شوری کے انتخابات مکمل ہو گئے جماعت اسلامی ضلع نارووال کے امیر صوفی محمد اقبال نے ضلع نارووال کے اراکین کو خفیہ رائے دہی کے لیے بیلٹ پیپر جاری کئے ناظم انتخاب محمد صادق تتلہ ایڈووکیٹ تھے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جماعت اسلامی ضلع نارووال کے ارکان نے چوہدری نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ، میاں سہیل منصور ایڈووکیٹ، چوہدری احسن عدیل تتلہ ایڈووکیٹ، محمود اکرم، سلیم اقبال، محمد اسلم،طفیل چوہدری ایڈووکیٹ، خلیل رضوی، خواجہ زاہد محمود، قدیر حسین اعوان، کو سال 2022، 2023 کے لئے ضلعی مجلس شوری کا رکن منتخب کیا ہے امیر ضلع صوفی محمد اقبال نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے اراکین مجلس شوری بہتر انداز میں کام کریں گے اللہ تعالی سب ساتھیوں کو استقامت عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes