حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری پہلی بار 1.40 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

کراچی: (یواین پی) تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ یواین پی کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد کیا جا رہا ہے، حکومتی طویل اور قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔مرکزی بینک کے اعداد شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔اس عرصے میں امریکا سے 66 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 75 کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے 7 کروڑ ڈالر کی حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری ہوئی۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھا ہے۔ماہرین کے مطابق زائد شرح سود کے باعث بھی بیرونی سرمایہ کار حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ مگر بانڈز کی مدت معیاد پوری ہونے کی صورت میں پاکستانی روپے پر دباو بڑھ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes