صارفین ہوشیار ! آئندہ بجٹ میں موبائل فون مہنگے کرنے کی تجویز منظور

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

04
اسلام آباد(یواین پی)اگر موبائل فون بڑا استعمال کرنا ہے تو نوٹ بھی بڑا دینا ہو گا۔ نئے بجٹ میں بڑے بڑے اور جدید موبائل فونز کا استعمال مہنگا ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت نے موبائل فون سیٹوں پر ٹیکسوں کو دوگنا کرنے کی تجویز منطور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ آئے اور مہنگائی نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے۔ بجٹ اور مہنگائی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اگلے بجٹ میں بھی جہاں درجنوں اشیا مہنگی ہوں گی وہاں موبائل فون سیٹ بھی مہنگے ہوجائیں گے۔ایف بی آر نے موبائل فون سیٹوں پر ٹیکس کی شرح میں 300 روپے سے لے کر ایک ہزار روپے فی سیٹ کے حساب سے اضافے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کم قیمت والے موبائل فونز پر عائد ٹیکس کو300روپے سے بڑھا کر600 روپے کرنے، درمیانی قیمت کے موبائل فون سیٹوں پر500روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے جبکہ اسمارٹ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح ایک ہزار روپے سے بڑھا کردو ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خوبصورت اور جدید موبائل فون کے استعمال کا فیشن بڑھتا جارہا ہے مگر اب اس کے لیے نوٹ بھی زیادہ خرچ کرنے پڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题