کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں کے تدارک کے لیے تمباکو بہترین ہے محکمہ زراعت

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )مربوط طریقہ انسداد کے تحت کیڑوں کو مکمل تلف کرنے کے بجائے نقصان کی معاشی حد سے نیچے رکھا جائے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ حشرات کو کنٹرول کرنے کے لیے زہروں پر بہت زیادہ انحصار ایسے مسائل پیداکرتے ہیں جن میں پیداوار، صحت اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔ ان مسائل کو کم کرنے کے لیے کاشتکارکیڑوں کے انسداد کے لیے خاص قسم کی تدابیر اختیار کریں۔مربوط طریقہ انسداد کے تحت کیڑوں کو مکمل تلف کرنے کے بجائے انہیں صرف نقصان کی معاشی حد سے نیچے رکھا جائے۔غیر کیمیائی طریقہ انسداد پر ممکنہ حد تک انحصار کر کے حشرات کو نقصان کی حد سے نیچے رکھا جائے۔حشرات کش ادویات کو صرف اس وقت استعمال کیا جائے جب ان کی ضرورت ہو اور اس طرح مفید کیڑوں، انسانوں اور ماحول پر ان کے مضر اثرات کم سے کم مرتب ہوں۔مربوط طریقہ انسداد کے لیے کاشتکار اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔مفید کیڑوں کے بارے میں معلومات اور نقصان دہ کیڑوں پر ان کے اثرات کا جائزہ لیں۔صرف معاشی حد سے بڑھنے پر زہروں کا استعمال کریں۔درست زہر کا صحیح وقت پر خاص طریقہ سے درست مقدار میں استعمال کریں۔پودوں میں قدرتی طور پر ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو کہ کیڑوں کو مارنے، بھگانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ پودے اپنی مخصوص دافع خا صیت کی بنا پر کیڑوں کے لیے ناپسندیدہ ہوتے ہیں یعنی نیم، بکائن، نیازبو، لہسن، کوڑتما، گل داؤدی، سفیدہ اور دھتورا وغیرہ۔پلانٹ ایکٹریکٹس بنانے کا طریقہ بہت سادہ سا ہے تمباکو یا نیم کے پتے 600 گرام 5لٹر صاف پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو کے رکھ دیں صبح کو ہلکی آنچ پر ایک گھنٹہ کے لیے اُبالیں۔ پھر محلول کو صاف ململ کے کپڑے سے چھان کر 100لٹر پانی میں ملا کے ایک ایکڑ فصل کے کھیت میں سپرے کریں۔ یہ کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں کے تدارک کے لیے بہترین نتائج کے حامل ہیں۔ ذخیرہ شدہ اجناس کے نقصان دہ کیڑوں کے تدارک کے لیے نیم، سفیدہ اور کوڑتما کے پلانٹ ایکسٹریکٹس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ بائیو پیسٹی سائیڈز بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ کاشتکار ان سے بھرپور فائدہ اُٹھا کر اپنی فصلات کی پیداوا رمیں اضافہ سے اپنی آمدن بڑھا سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题