عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں، فیصلہ (آج)ہوگا

Published on April 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں،فیصلہ آج اتوار 3اپریل کو ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج3 اپریل کو ہوگی اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم سے خطاب میں واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے اور آخری گیند تک کھیلیں گے، یعنی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پکی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے نتیجے سے تو ہم 3 اپریل کو آگاہ ہو ہی جائیں گے۔آئین پاکستان کے تحت کسی بھی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے موجودہ اسمبلی کی آج تعداد کی سادہ اکثریت کی حمایت درکار ہوتی ہے،موجودہ حکومت جب قائم ہوئی تو ایوان زیریں میں مجموعی ارکان کی تعداد 342 تھی تاہم تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی خیال زمان خان انتقال کرگئے اور اب ایوان 341ارکان پر مشتمل ہے،آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سادہ اکثریت ثابت کریں لہذا ووٹنگ والے دن اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes