اگر آپ کو واٹس ایپ پر یہ ایک پیغام موصول ہو تو کھولے بغیر فوری ڈیلیٹ کر دیں ورنہ بڑا نقصان ہو جائے گا کیونکہ۔

Published on May 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

  سان فرانسسکو (یوا ین پی) اپنے واٹس ایپ کو رنگین بنانے کی کوشش میں کہیں آپ کی زندگی بالکل بے رنگ نہ ہو جائے، لہٰذا اگر آپ کو ایک ایسا مسیج موصول ہو جس میں کہا گیا ہو کہ آپ اپنے واٹس ایپ کے رنگ تبدیل کر سکتے ہیں تو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔  یوا ین پی کی رپورٹ کے مطابق یہ ہیکروں کا بہت بڑا فراڈ ہے جس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اس مسیج کو نظر انداز کریں اور فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیں۔ یہ مسیج ایک ایسی ویب سائٹ کی جانب سے بھیجا جا رہا ہے جس کا نام واٹس ایپ سے ملتا جلتا بنانے کیلئے حروف کے ساتھ کچھ فنکاری کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عام صارفین کو یہی لگتا ہے کہ یہ مسیج واٹس ایپ کی جانب سے آیا ہے۔ میسج میں لکھا ہوتا ہے”واٹس ایپ کے لئے نئے رنگ دستیاب ہیں۔ اب آپ اپنے واٹس ایپ کو اپنے پسندیدہ رنگوں کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ “ مسیج میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ یہ سہولت iOS ،ونڈوز ، ایپل اور بلیک بیری کے لیے دستیاب ہے ۔ ویری فکیشن کے بہانے آپ کو یہ سائٹ 12 دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کو بھی کہا جاتا ہے ۔ ویری فکیشن کی صورت میں صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ انہیں کروم ویب سٹور سے ’بلیک واٹس‘ ایکسٹیشن ڈاﺅن لوڈ کرنا ہو گی، لیکن جب آپ اسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو دراصل آپ کے موبائل فون پر ایک وائرس ڈاﺅن لوڈ ہو جاتا ہے ۔ انفرمیشن سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین کی بڑی تعداد اس وائرس سے پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes