ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کی وزیراعلی سندھ سے الوداعی ملاقات

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

1
کراچی(یوا ین پی)وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے نئے ڈی جی رینجرز کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل رینجرز لیفٹینینٹ جنرل بلال اکبر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلی ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید بھی موجود تھے۔ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیر اعلی سندھ سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy