کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے 12 ربیع الاول کے موقع پرجامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

Published on November 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

روایتی جلوس کے راستوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل روٹس استعمال کئے جائینگے جبکہ امن وامان کی صورتحال رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام تاجر برادری اور معزیزین اپنا کر دار ادا کریں؛ سی سی پی او محمد طاہر خان
پشاور (یوا ین پی) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے 12 ربیع الاول کے موقع پرجامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔روایتی جلوس کے راستوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل روٹس استعمال کئے جائینگے جبکہ امن وامان کی صورتحال رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام تاجر برادری اور معزیزین اپنا کر دار ادا کریں سی سی پی او محمد طاہر خان۔یوا ین پی کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں 12 ربیع الا ول کے موقع پر امن وامان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن سجادخان ، ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی ، ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر سید ظاہر علی شاہ، سید فیاض علی شاہ، سید مہر علی شاہ،حاجی علی گل،خواجہ سفر علی،عابد ندیم،عبدالخالق وغیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی سی سی پی او محمد طاہر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلادلنبی کے موقع پرجامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔روایتی جلوس کے راستوں پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متبادل روٹس استعمال کئے جائینگے جبکہ امن وامان کی صورتحال رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام تاجر برادری اور معزیزین اپنا کر دار ادا کریں عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر فل پروف سکیورٹی مہیا کی جائیگی ۔جلوسوں کے روٹس پر بی ڈی یو اور پولیس موبائل گاڑیاں اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے سکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دوسرے سال کی نسبت بہترین انتظامات کئے جائینگے ٹریفک مسائل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے روڈبندش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل بندوبست کیا جا ئیگا انٹری پوائینٹ پر بی ڈی یو کے ذریعے خصوصی چیکینگ کی جائیگی مشکوک گاڑیوں ،مشکوک بیگ وغیرہ پر کھڑی نظر رکھی جائیگی کسی بھی نا خوشگوار واقع کی صورت میں انتظامیہ کیساتھ رابطہ میں رہے جلسہ گاہ کے نزدیک بیگل بجانے ،بک سٹالز وغیرہ کی اجازت نہیں دی جائیگی12 ربیع الاول کے موقع پر ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے انتظامیہ اور پولیس ملکر عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ایک دوسرے کیساتھ تعاؤن کرینگے۔آخر میں ادارہ تبلیغ الاسلام کے مشران نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes