کویت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 ایرانی شہری گرفتار

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

02
کویت:(یو این پی) کویت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 ایرانی دراندازوں کو گرفتار کر لیا گیا، مزاحمت پر ایک ایرانی شخص زخمی، دوسری طرف ایران نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد مچھیرے ہیں اور ان کا سرحدی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ’’العربیہ نیوز ‘‘ کے مطابق کویتی وزارت داخلہ نے اپنے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 ایرانی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شہری غیر قانونی طور پر در اندازی کرتے ہوئے کویت میں داخل ہو رہے تھے جنہیں سیکیورٹی ایجنسیوں نے گرفتار کیا، جبکہ ایک ایرانی شخص نے کویتی ساحلی محافظوں کو گرفتاری دینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ نے گرفتار ہونے والے ایرانی شہریوں کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ دوسری طرف ایرانی کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی چیف علی حجت پور کا کہنا ہے کہ کہ بعض ایرانی مچھیروں کو ایک جھگڑے کے بعد کویت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ جھگڑا کویتی سر زمین پر ہوا تھا اور ایرانیوں کی حراست کا سرحدی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کویت کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی شہریوں کی گرفتاری سے خلیجی ریاستوں اور ایران کے درمیان سخت بیان بازی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے اور خلیجی عرب ممالک اس الزام کا اعادہ کر سکتے ہیں کہ ایران ان کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔ ایران پر پہلے ہی یہ الزام عاید کیا جا رہا ہے کہ وہ بحرین اور یمن کے داخلی امور میں دخیل ہے اور ان دونوں ممالک میں گڑ بڑ کے پیچھے اس کا ہاتھ کار فرما ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy