کوئٹہ(یواین پی)پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی سیاسی بھونچال آگیا اور صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔بلوچستان کابینہ کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے جس کا صوبائی حکومت کی جانب سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔