باہر سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے،شہبازگل

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments


لاہور(یواین پی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ باہر سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے، عمران خان ایمانداری کی سیاست کی قیمت روز چکاتا ہے، اچھا کپتان کبھی بھی بری ٹیم نہیں چن سکتا،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کارگردگی کے بارے میں سب واقف ہیں،مراد سعید نے 27 کروڑ کی سڑک 17 کروڑ میں بنائی،عثمان بزدار کے پیچھے عمران خان کھڑا ہے،آپ نے عمران خان کو مایوس نہیں کرنا وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتحادیوں کو چھوڑ دیں تو پی ٹی آئی کے پاس اکثریت نہیں،ہمارے اپنے ممبران کے بھی تقاضے سامنے آجاتے تھے،وسائل کی کمی ایسے ہے کہ سر ڈھانپو تو پاوں ننگے ہوجاتے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme