سیرین ان نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ آر ڈی ایس کرکٹ کلب لاہور نے جیت لیا

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

بوریوالا(یواین پی) سیرین ان نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ آر ڈی ایس کرکٹ کلب لاہور نے جیت لیا فائنل میچ میں سید انور علی شاہ کرکٹ کلب بوریوالا کو 15 رنز سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق ویٹرن کرکٹ کلب کے زیراہتمام سیرین ان نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں 16 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ آر ڈی ایس کرکٹ کلب لاہور اور سید انور علی شاہ کرکٹ کلب بوریوالا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا آر ڈی ایس کرکٹ کلب لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر220 رنز بنائے جس میں محمد عبداللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ طارق نواز نے32حمزہ نذر نے 24 اور اسامہ میر نے 20 بنائے اس کے جواب سید انور علی شاہ کرکٹ کلب 206 رنز پر آوٹ ہوگئی اس طرح آر ڈی ایس کرکٹ کلب لاہور نے 15 رنز سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا سید انور علی شاہ کرکٹ کلب کی طرف سے احسن بھٹی نے 74 فیضان بھٹی نے 44 اعجازبٹ نے20 اور تیمور ڈوگر نے 27 رنز بنائے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر لاہور ٹیم کے کپتان اسامہ میر،شعیب سلطان بہترین بیٹسمین جبکہ سید انور علی شاہ کرکٹ کلب کھلاڑی احسن بھٹی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی شہر کی ہر دلعزیز سیاسی،سماجی شخصیت پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین اور شیخ شاہ رخ تھے جبکہ ان کی معاونت دیگر مہمانان گرامی رانا محمد اجمل خان، احتشام داود صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی،شیخ محمد ایوب،سدیدالدین چشتی،پروفیسر محمد جاوید،جنہوں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تینوں کھلاڑیوں کو 70 سی سی موٹرسائیکلیں شرٹ،کیپ،اور ہیلمٹ اور دیگر انعام دئیے جبکہ محمد عبداللہ کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ان کو دس ہزار روپے کیش پرائز شرٹ اور کیپ بھی دی گئی فائنل میچ جیتنے والی لاہور کی ٹیم کے کپتان کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا کیش پرائز تین لاکھ روپے اور ٹرافی رنر اپ ٹیم کے کپتان کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافی دی گئی ٹورنامنٹ آرگنائزر بریگیڈئیر سید عامر ہاشمی نے مہمان خصوصی کا ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کرنے پر ان کا اور ان کے ساتھیوں اور دیگر مہمانوں ٹورنامنٹ آرگنائزر اسٹیڈیم انتظامیہ اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ شہزاد مبین نے کہاکہ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو اس مہنگائی،مصروفیت اور نفسا نفسی کے دور ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کا موقع فراہم کرکے منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ کھیلوں کے ٹیلنٹ سے بڑا زر خیز ہے اس شہر نے بڑے بڑے کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنے شہر اور ملک کا نام قومی اور عالمی سطح پر روشن کیاہے انہوں ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر بریگیڈئیر عامر ہاشمی اور ان کی تمام ٹیم کو ایک اچھا ہر لحاظ سے منفرد اور منظم ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر مبارکباد دی اور آئندہ بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر سابق صدر ڈی سی اے قدیر احمد سلیمی۔سابق سیکریٹری میاں حفیظ الرحمن مجید اکبر پرنسپل پنجاب کالج،منور خواجہ،عدیل مقصود،سابق ممبر ڈسٹرکٹ ایڈہاک کرکٹ کمیٹی وہاڑی اصغرعلی جاوید،ممبر تحصیل سپورٹس کمیٹی،چوہدری اصغرعلی جاوید،استاد سلیم، ارشد بھٹی،ندیم ناصر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog