خصوصی بچوں کی تعلیم و بحالی کیلئے جدیدتدریسی تربیتی فنون سے آشنائی ناگزیر ہے ڈاکٹرفیصل عظیم

Published on March 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹرفیصل عظیم نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و بحالی کیلئے جدیدتدریسی تربیتی فنون سے آشنائی ناگزیر ہے اس سلسلے میں تدریسی سٹاف اور متعلقہ شعبہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اضافی تکنیکی علوم کی سہولیات فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے جس کی بدولت نہ صرف انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے بلکہ خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت جیسی خدمت خلق میں گراقدر معاونت ملے گی۔انہوں نے یہ بات تنظیم اللسان کے زیر اہتمام دانش کالج برائے سپیشل ایجوکیشن سے سپیچ تھراپی ولینگویج کے پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر،صدرانجمن تاجران خواجہ شاہد رزاق سکا،چوہدری اعجاز،عبدالقیوم انور اور دیگر عمائدین کے علاوہ صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد، نائب صدر چوہدری سرفراز احمد،جنرل سیکرٹری سبحان علی، پرنسپل مسز کلثوم افتخار اور فیکلٹی ممبرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم نے پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے سپیچ تھراپی و لینگویج کے علوم وفنون کی ترقی میں نمایاں کرداراداکرنے پر تنظیم اللسان کے دانش کالج کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال حصہ بنانا بلا شبہ ایک کٹھن فریضہ ہے اس سلسلے میں فلاحی خدمات انجام دینے والے ادارے عظیم کارخیرکا فرض نبھارہے ہیں۔انہوں نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کیلئے تنظیم اللسان کی فلاحی سرگرمیوں اور انتظامیہ و فیکلٹی ممبرز کے عزم و جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی تعلیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلئے اپنے ادارے کے تعاون کی پیش کش کی۔صدرانجمن تاجران خواجہ شاہد رزاق سکا نے ڈگری ہولڈرز کو مبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنے علوم کے ذریعے خصوصی بچوں کی بہترانداز میں تعلیم و تربیت اور بحالی کا کام کرسکیں گے۔انہوں نے تنظیم اللسان کے زیر اہتمام مختلف معذوریوں میں مبتلا بچوں کی فلاح و بہبود اور بھلائی کی خدمات کوسراہا اور اپناتعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے انجمن تاجران کی سماجی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس سے قبل صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا شکریہ اداکیااور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ برائے سپیچ تھراپی و لینگویج کی اہمیت وافادیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy