منحرف اراکین سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت(آج)جمعرات کو ہوگی

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں منحرف اراکین سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت(آج)جمعرات کو ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ دن ایک بجے سماعت کریگا۔لارجر بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف اور آرٹیکل 63اے کی تشریح کے لیے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا۔صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4سوالات کے جواب پوچھے گئے ہیں۔ حکومت نے سوال اٹھایا کہ آرٹیکل 63اے کے تحت کیا ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے سے روکا جاسکتا ہے؟ریفرنس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا منحرف ارکان کا ووٹ گنتی میں شمار ہوگا یا نہیں ہوگا؟ حکومت نے پوچھا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین رہے گا اور یہ کہ آرٹیکل 63اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا، تو کیا ایسے ارکان تاحیات نااہل ہوں گے؟۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes