کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مزید بڑھ گئی، شہری پریشان

Published on May 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

کراچی(یو این پی)  کراچی میں شدید گرمی کی لہر کا آغاز ہوا تو کے الیکٹرک کو بھی مزید لوڈشیڈنگ کرنا یاد آگیا۔۔ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور سٹیشن کا ایک یونٹ ٹرپ ہونے کے باعث 200 میگاواٹ کا شارٹ فال ہوا جس کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے کا عارضی اضافہ کیا گیا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ یونٹ کو ہنگامی بنیادوں پر آن لائن لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن شہریوں نے شکوہ کیا کہ الالصبح چار بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جو صبح بارہ بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔

ادھر کے الیکٹرک کا ساٹھ فیصد شہر لوڈشیڈنگ سے مستثنی ہونے کا دعویٰ بھی ہوا ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی اور ڈرگ روڈ میں مکینوں کو طویل بجلی بندش کا سامنا ہے۔ کلفٹن، گزری، گلستان جوہر اور پی ای سی ایچ ایس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 2950 میگا واٹ اور فراہمی 2440 میگاواٹ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题