حکومت نے نجی شعبہ کیلئے زیادہ قرضوں کی فراہمی کی گنجائش پید ا کی ہے، شوکت ترین

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران نجی شعبہ کی جانب سے قرضہ حاصل کرنے کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ہفتہ کواپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ رواں سال جولائی سے لیکر11 مارچ تک کی مدت میں نجی شعبہ نے 911 ارب روپے کاقرضہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نجی شعبہ نے 357 ارب روپے کاقرضہ حاصل کیاتھا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ نجی شعبہ کے قرضہ میں اضافہ سے ملک میں تیزتراقتصادی سرگرمیوں کی عکاسی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سٹیٹ بینک سے 291 ارب روپے نہیں لئے جس کی وجہ سے نجی شعبہ کیلئے زیادہ قرضوں کی فراہمی کی گنجائش پیداہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题