ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی اور والدین پر مشتمل ایکشن کمیٹی کی جانب سے مکلی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع میں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کی من مستیاں ،سندھ ہائے کورٹ کے احکامات کے باوجود والدین سے جون اور جولائی کی فیس ایڈوانس لینے ،سالانہ5% فیس کا اضافہ نہ کرنے ،ٹیوشن فیس لینے اور سرچارجز نہ لگانے کے سخت احکامات کے باوجودپرائیویٹ اسکول کے مالکان کی جانب سے والدین کو سخت نتائج کی دھمکیاں ملنے کے خلاف ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی اور والدین پر مشتمل ایکشن کمیٹی کی جانب سے مکلی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرکے اور کلب کے سامنے غلام اللہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقعے پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں وکیل ناصر احمد عباسی،قربان ہالو،اعجاز احمد سولنگی،صحافی شہمیرقریشی،حامد مغل،توفیق احمد میمن، نظام بروہی،پنہل سموں اور دیگر نے کہا کے عدالتی احکامات کے باوجود والدین سے جون جولائی کی فیس لینا توہین عدالت ہے ، ایکشن کمیٹی توہین عدالت کا مقدمہ پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کے خلاف درج کرائے گی ،شرکاء نے کہا کے جون جولائی کی فیس وصول کرنا حکومتی معاہدے کے برعکس ہے ،ٹھٹھہ ضلع میں 150 سے زائدپرائیویٹ اسکول سماجی تنظیموں اور ٹرسٹ کے نام سے رجسٹرڈ ہیں ،جس کو کاروبار سمجھ کے چلایا جارہا ہے ،جہاں پر سندھی تدریسی عمل دینے کے بجائے غیر زبان سبجیکٹ کو اہمیت دی جارہی ہے ،ٹھٹھہ اور مکلی کے گردنواہ میں پرائیویٹ اسکولوں میں سالیانہ چالیس سے پچاس فیصد فیس بڑہائی گئی ہے ،جس کی وجہ سے والدین سخت پریشانی کے شکار ہیں،جبکہ پالیسی مطابق پرائیویٹ اسکول میں دس فیصد غریب بچوں سے فیس وصول کرنی نہیں ہیں، لیکن پرائیویٹ اسکول کے مالکان تعلیم کی پالیسی کے برعکس دس فیصد غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے سے انکاری ہے اور اعلیٰ عدالتی احکامات کے باوجود جون جولائی کی چھٹیوں میں فیس لینے پر بضد ہے، ایکشن کمیٹی نے ہائے کورٹ سندھ ، حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم کے عملداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مکلی گرلز ہائے اسکول کے پلاٹ پر محکمہ رووینیو کی انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں باونڈری وال کو بلڈوز کردیا 
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) مکلی گرلز ہائے اسکول کے پلاٹ پر محکمہ رووینیو کی انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں باونڈری وال کو بلڈوز کردیا ،جس کی وجہ سے اسکول کی طالبہ سڑکوں پر نکل آئی اور اسکول کے سامنے مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنہ دیا ،دھرنے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک قومی شاہراہ بند رہا ،احتجاجی مظاہرے میں ٹھٹھہ اور مکلی کی سول سوسائٹی ، سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماہ ،اسکول اساتذہ اوروالدین بھی شریک ہوئے ،اس موقعے پر اسکول کی طالبہ سماجی رہنماہ حامد مغل ،راجو قریشی اور غلام علی نے کہا کے محکمہ رووینیوکے عملداروں کی جانب سے پلاٹ پر مبینہ قبضے کے بعد اسکول کی طالبہ بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ،ٹھٹھہ کی بااثر قبضہ مافیا اور محکمہ رووینیو کے عملداروں نے رات کے اندھیرے میں اسکول کے پلاٹ پر قبضہ کررکھا ہے جوکہ اسکول کا پلے گراؤنڈ ہے،اسکول کی فیمیل ہیڈ مسٹریس نے کہا کے وکیل منصور ترک نے پہلے بھی اسکول کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور عدالت میں کیس بھی کیا جو کیس اسکول انتظامیہ جیت گئی ہے،جسکے بعد مذکورہ وکیل اور مختیارکارحبیب اللہ میمناسکول میں بار بار آکر مجھے بڑے نتائیج کی دھمکیاں دیتے ہیں اوراسکول آنے والی طالبہ کو تنگ کرتے ہیں،اس موقعے پر ہیڈ مسٹریس نے کہا کے ہم اعلیٰ احکام کو تحریری شکایت بھی دے رکھی ہے اسکے باوجود پلاٹ پر بار بار قبضہ کر رہے ہیں ،جس کے بعد میں ایس ایچ او مکلی کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد قومی شاہراہ پر سے دھرنہ ختم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy