پی آئی اے کی پرواز پی کے226 مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ کر ڈھاکا پہنچ گئی

Published on September 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

333
کراچی(یو این پی)باکمال لوگ لاجواب سروس کا سلوگن رکھنے والی قومی ایئر لائن نے کمال دکھا کر مسافرووں کو لاجواب کر دیا  مسافر تو ڈھاکہ پہنچ گئے مگر سامان کراچی میں ہی رہ گیا۔تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی بدترین کارکردگی بھر پور طریقے سے جاری ہے بیرون ملک جانے والی پر وازیں بد ترین  بد نطمی کا مسلسل شکار ہیں اور بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں  آرہی، ایسا ہی ایک  کارنامہ ہو ا پی کے 226 کراچی سے ڈھاکہ جانے والی پرواز کے مسافروں کے ساتھ  ۔عید منانے کے لئے ڈھاکہ جانے والے مسافر جب اپنی منزل پر پہنچے تو ان کو یہ خبر ملی کہ ان کا سامان تو کراچی میں ہی رہ گیا ہے  اس بد انتظامی کی وجہ بنی ایک بار  پھر کم گنجائش والے اے 320 کا استعمال جس میں مسافر تو آگئے مگر ان کا سامان نہ آسکا اور جب ڈھاکہ پہنچ کر مسافروں کو اس بات کا  پتہ چلا تو انہوں نے ڈھاکہ ایئر پورٹ پر شدید احتجاج کیا اور پی آئی اے کے خلاف  شدید نعرے بازی کی ۔پی آئی اے کی اس بد نظمی کا  ڈھا کہ ایئر پورٹ حکام نے فوری نوٹس لے لیا اور  پی آئی اے پر جر مانے کا بھی خدشہ ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ  اگر آئندہ ایسا ہواتو سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme