اچھی اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ناصر جمال ہوتیانہ

Published on September 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

3-9-2015 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ اچھی اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے پنجاب حکومت بچوں کے ان کا بنیادی حق (تعلیم )دینے کے لیے مفت تعلیم کی پالسی پر عمل پیرا ہے جبکہ بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے اور مقابلہ کی فصا قائم کرنے کے لیے محنتی اور ہونہار طلبا کو وظائف بھی دےئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ گرائمری پبلک سکول وہاڑی میں میٹرک کے نتائج میں ملتان بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ فاطمہ یاسین سمیت اچھی تعلیمی کارکردگی کے حامل دیگر طلبہ و طالبات کو میڈل پہناتے اور شیلڈز و دیگر انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اے سی وہاڑی کامران خان، ایس این اے محمد خرم سلیم، پرنسپل گرائمر سکو ل آصفہ جمیل اور بچوں کے والدین موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ہونہار طلبا ہمارا اثاثہ ہیں جو محنت کرتا خدا تعالی اس کو محنت کا پھل ضرور عطا کرتا ہے اس لیے طلبا و طالبات ستاروں کو چھونے کی جستجو جاری رکھیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کا راستہ کامیابی کی علامت ہے انہوں نے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ زندگی بھر کبھی شارٹ کٹ کا سہارا نہ لیں طویل راستہ اگرچہ دشوار ہوتا ہے لیکن اس کے بعد ملنے والی کامیابی حقیقی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ طلبا قانون کی پاسداری کو اپنا نصب العین بنائیں نہ صرف خود بھی قانون کی پابندی کریں بلکہ دوسروں کو بھی قانون کی پابندی کرنے کی ترغیب دیں انہوں نے کہا کہ ہمیں جرم سے پاک معاشرے کی تشکیل کرنا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ نئی نسل کو بچپن سے ہی تربیت دی جائے تقریب میں ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے بچوں میں میڈلز، شیلڈز اور دیگر انعامات تقسیم کئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes