پاکستان نے آسٹریلیا کومیچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی

Published on April 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے جیت لی،قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ محمد وسیم اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، پچھلی بار کی طرح اس بار فخر زمان اچھی اننگز نہ کھیل سکے اور 17 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ایلس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اس دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا ذمہ مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ قومی قائد نے مسلسل دوسری بار سنچری داغی اور 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ امام الحق نے سیریز میں مسلسل تیسری بار اچھی باری کھیلی، اور 89 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر38 اوورز میں حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes