استاد امانت علی خان کی 48ویں برسی 17ستمبر کو منائی جائے گی

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

استاد امانت علی خان 1932ء میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے
کراچی(یو این پی) ”انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،اس شہر میں جی تو لگانا کیا “۔ پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گلوکارصدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان کی 48ویں برسی 17ستمبر کو منائی جائے گی۔استاد امانت علی خان 1932ء میں شام چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میں اپنی گائیگی کے جوہر دکھانے لگے انہوں نے بہت جلد مہدی حسن،غلام علی اور دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو،موسم بدلا رت گدرائی،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے جیسے لازوال گیت اور غزلیں آج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔استاد امانت علی خان17ستمبر 1974ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题