جدہ میں پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد مہمان خصوصی راجہ علی اعجاز سفیر پاکستان تھے

Published on May 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان کڈنی سینٹر کے زیر اہتمام پاکستان کڈنی سنٹر کی 8 ویں سالانہ تقریب کاانعقاد مقامی ریستوران میں کیا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر محبوب صدیقی نے انجام دیے جبکہ تلاوت کی سعادت قاری محمد آصف نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ سوسائٹی کے میڈیا اینڈ پبلی کیشن سیکرٹری محمد نواز جنجوعہ نے پیش کی۔ پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ضیاء خالد نے سوسائٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور منصوبوں کا مختصر پیش کیا۔ اور کمیونٹی سے تعاون کی اپیل کی۔
پاکستان کڈنی سینٹر کے بانی صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن نے سینٹرکی6 برسوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جس میں انہوں نے پاکستان کڈنی سینٹر ایبٹ آباد کے سنگ بنیاد سے لے کر مکمل ہونے تک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ کڈنی سینٹر اب پوری طرح فعال ہے۔ جہاں مریضوں کی ڈائیلائسز کا مفت انتظام ہے۔ اس کے علاوہ گردوں کی بیماری میں مبتلا نادار افراد کا بھی مفت علاج کیا جارہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کڈنی سینٹر کے قیام کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا اس قسم کے ادارے قائم ہوتے رہنے چاہیے۔ اس سے ہمارا بھی سر فخر سے بلند ہوتا ہے کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی بھی وطن عزیز میں عظیم منصوبے قائم کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا پاکستان مشن ریاض اور جدہ میں 24 گھنٹے آپ لوگوں کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔ آپ فون کرکے اپنی شکایات ہم تک پہچا سکتے ہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے اپنا فون نمبر بھی تمام حاضرین کو دیا کہ وہ براہے راست بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر محبوب صدیقی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ جو ان سعودی عرب میں خدمات پر پیش کی گئی۔ آخر میں مولانا حبیب الرحمن نے مسلمانوں اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes