عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں ، صدر اعلامیہ

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت کی جانب سے ایوانِ صدر کے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت اپنا کام جاری رکھیں گے۔اس سے قبل قائم مقام کی تقرری تک وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کا نوٹیفکیشن رات گئے تک جاری نہ ہوسکا تھا اور ملک میں آدھی رات تک کوئی وزیراعظم نہیں تھا۔سپریم کورٹ کے سوموٹو نوٹس کی وجہ سے صدر عارف علوی نوٹیفکیشن پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes