اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سبزی منڈی کا دورہ

Published on April 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سبزی منڈی کا دورہ ۔اس موقع پر انہوں نے سبزیوں کے نرخ اور ان کی کوالٹی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اولین ترجیح ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی تاجر جائز منافع کمانے کے ساتھ ساتھ رمضان کے مبارک مہینہ میں لوگوں کو زیادہ ریلیف دے کر ثواب بھی کمائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ سبزی منڈی اور اور عام مارکیٹ میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کی لسٹ ہر دکان پر موجو د ہونی چاہیے اور افسران و عملہ اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی بارے بھی دریافت کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy