شہباز اور بلاول کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں،حلیم عادل

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

کراچی(یواین پی)پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر ہی نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، آج 15 جماعتیں مل کر عمران خان کا مقابلہ کررہی ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اقتدار کے لیے شارٹ کٹ ڈھونڈنے والے ناکام و ذلیل ہوں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپوزیشن انتظار کرے آپ لوگ زندگی بھر عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے، آپ دیکھتے جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes