مالی سال 18-2017 کیلئے 55کھرب کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 821)      No Comments

 اسلام آباد (یوا ین پی)وفاقی وزیر خزانہ آج قومی اسمبلی میں 18-2017 کا بجٹ پیش کریں گے، بجٹ کا حجم 55 کھرب روپے ہو گاجس میں سے1 ہزار ایک ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لئے رکھے گئے ہیں۔بجٹ تجاویز کی منظوری آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت پہلی بار پانچواں وفاقی بجٹ پیش کرےگی۔حکومتی اور اتحادی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کے لیے کمر کس لی۔آئندہ مالی سال کے لئے ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے 14سو ایک ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی 2 مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔پہلی تجویز میں10فیصد اضافے کے ساتھ ایڈہاک ریلیف ضم کیا جائے گا ، دوسری تجویز ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کرنے کے بعد موجودہ تنخواہ میں10فیصد اضافہ زیر غور ہے۔ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 15فیصد اضافے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے جو تقریباً39سو ارب روپے بنتا ہے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔بجلی، زراعت اور دیگرشعبوں کے لئے سبسڈی اور گرانٹ کیلئے 230ارب روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے123ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔بے گھر افراد کی بحالی اور سیکورٹی انتظامات کے لیے 90ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شرح نمو اور افراط زر کا ہدف6 فیصد تجویز کیا جا رہا ہے جبکہ مالی خسارہ 4 عشاریہ ایک فیصد اور کرنٹ اکاو?نٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 6فی صد تجویز کیا جا رہا ہے۔ دفاع کے لئے 940 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog