کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا سستے رمضان بازاررینالہ خورد کا دورہ

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا سستے رمضان بازاررینالہ خورد کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر ساہیوال ڈویژن نے سستے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی اور انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولیات کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے پارکنگ ایریا صارفین کے بیٹھنے کی جگہ شکایات رجسٹر ڈ اور سیکیو رٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کی سیکیور ٹی،موٹر سائیکل و کار پارکنگ کے انتظامات،سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ اور سرکاری اداروں کے ذریعے رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ تمام مارکیٹ میں گرانفروشوں کے خلاف کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن صارفین کا استحصال کسی صورت قبول نہیں ہے رمضان بازاروں میں اشیاء کی کوالٹی اور صارفین کو وزن سے متعلق بھی شکایت نہیں ہونی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes