عام انتخابات وقت پر ہوں گے، مریم اورنگزیب

Published on April 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی طرز حکمرانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن پاکستان کے عوام کا حق ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات ہوں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی جاری عمرانی سرکس میں ایک بار پھر وہی پرانی تقریر کی کیسٹ چلائی گئی، ان تقریروں میں فرق صرف یہ آتا ہے کہ کبھی کرپشن پر گالی دی جاتی ہے، کبھی ریاست مدینہ کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے، کبھی امر بالمعروف کی گردان کی جاتی ہے، کبھی ایک جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy