ایوان صدر اور گورنر ہاؤس میں پراسرار بیماری داخل ہوگئی میاں عرفان دولتانہ

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

بورےوالا( یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاہے کہ ایوان صدر اور گورنر ہاؤس میں پراسرار بیماری داخل ہوگئی جو صرف صدر اور گورنر کو آئینی فرائض کی ادائیگی کے تحت حلف لینے کے وقت حملہ آورو ہوتی ہے یہ جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کر لیں حمزہ شہباز شریف پنجاب کی وزارت اعلی کے عہدے کا حلف ضرور اٹھائیں گے یہ آئین کے تحت اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ناعاقبت اندیش عمران خان نیازی اور ان کا ٹولہ نیشنل سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں لیٹر کے بارے میں جاری کیے گئے بیان کو شرمندہ ہونے کی بجائے اپنا موقف قرار دے رہا ہے میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ عمران نیازی اقتتدار کھو جانے سے ذہنی مریض بن گئے ہیں وہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لانے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کررہے تھے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن غدار اور تحریک عدم اعتماد سازش ہوگئی اور وہ سازش کرکے لوگوں کو سڑکوں پر لاکر کرکے ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes