راجہ جنگ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،علاقے میں خوف و ہراس

Published on August 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

راجہ جنگ (یواین پی)تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،علاقے میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں آج صبح سویرے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہےراجہ جنگ کا مقامی رہائشی محمد آصف عرف اچھو قصور رائیونڈ روڈ بمقام ٹاؤن کمیٹی راستے میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اچھو شدید زخمی ہو گیا گولیوں کی زد میں آکر سکول جانے والا مقامی طالب علم بھی زخمی ہو گیا پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور کاروائی کا آغاز کیافائرنگ سے علاقے میں دہشت و خوف و ہراس پھیل گیا ہےپولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy