حکمران مختصر حکومت کو طول دے کر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں۔میجر(ر) اسرارالحق

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

عوام کا بڑی تعداد میں عمران خان کے جلسوں میں فیملیوں کے ساتھ جانا خان پر اعتماد کا اظہار ہے
نارووال(یو این پی)عمران خان کے خلاف محاذ کھڑا کرنے والے پی ڈی ایم کے رہنماء وزارتوں پر لڑ رہے ہیں یہ اتحاد محض چنددن کا مہمان ہے پاکستان کے غیور عوام ناجائز حکومت کو رخصت کرکے دم لیں گے پاکستان کے عوام عمران خان کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے ہوئے ہیں عمران خان کا ہر جلسہ تاریخ رقم کر رہا ہے عوام کا بڑی تعداد میں عمران خان کے جلسوں میں فیملیوں کے ساتھ جانا خان پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہارامیدوار ضلعی چیئرمین نارووال اورپی ٹی آئی رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خوداری سے جینا چاہتے ہیں اور بین لاقوامی سطح پر پاکستان اور پاکستانی عوام کی جو عزت ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے بنائی تھی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی عمران خان کے حالیہ جلسوں سے حکومت ہوش کھو چکی ہے۔حکمرانوں کو چاہے کہ وہ عزت کے ساتھ جنرل الیکشن کا اعلان کریں اور میدان میں آکر پی ٹی آئی کا مقابلہ کریں مگر حکمران مختصر حکومت کو طول دے کر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں جانے کے لئے تیار ہیں کیونکہ عمران خان نے قوم کو خوداری دی ہے اور اپنے حق کے لئے لڑنا سیکھا دیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题