نامعلوم چورطلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان لے اڑے

Published on May 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

Gold-Pakistan
چیچہ وطنی(یواین پی)گزشتہ رات نوحی گاؤں 85بارہ ایل کے ایک گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات،قیمتی پارچاجات،نقدی اور دیگرسامان لے گئے تفصیلات کے مطابق 85بارہ ایل کے رہائشی اظہراقبال گوندل ولد غلام نبی گوندل کے گھر نامعلوم چوروں نے گھر کی پچھلی دیوار کی اینٹیں نکال کر داخل ہوئے اور ساڑھے چار تولہ سونے کے زیورات،ایک لاکھ پچیس ہزار روپے نقد،قیمتی پارچاجات و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے نامعلوم چوروں کا سراغ لانے کے لئے فیصل آباد سے سراغ رساں کتوں کی مدد سے قریبی گاؤں 65بارہ ایل کے رہائشی محمد امین نامی شخص کی نشان دہی ہوئی واضح رہے مذکورہ شخص ایک دن پہلے ان کے گھر بھی آیا تھا28مئی کو گاؤں کے معززین کی موجودگی میں اپنی صفائی بھی پیش کرے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes