مختلف وارداتوں کے دوران10 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے گئے

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

بورے والا(یواین پی) عید سے قبل ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر،سات مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں اور دوکانداروں سے10 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات،نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لئے گئے،پولیس کی جانب سے ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں عید سے قبل جرائم پیشہ گروہوں کی طرف سے شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ افسوس ناک حد تک بڑھ گیامزید سات وارداتوں کے دوران جرائم پیشہ گروہ دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر 10 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی،موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ گگو منڈی کی حدود مانا موڑ کے قریب مقامی آڑھتی عابد کمیشن شاپ کے کیشئر عمران سے دو نامعلوم مسلح ڈاکو ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،نواحی گاوں 505/ ای بی میں دو مسلح افراد مختار نامی نوجوان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ سٹی کی حدود کینال گارڈن کے قریب سے شاہ فیصل کالونی کے نوجوان عمر رحمانی سے دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر125 موٹر سائیکل دو موبائل اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر رفو چکر ہوگئے،لاہوری ہوٹل کے قریب او بلاک کے رہائشی محمد بلال سے دو مسلح افراد اسلحہ کے زور پر 15 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر چلتے بنے،تھانہ سٹی کی حدود انور ٹاون کے رہائشی غلام علی دوکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکووں نے اس سے 25 ہزار نقدی چھین لی،نواحی گاوں 303/ ای بی کا رہائشی محمد یاسین لاری اڈا سے اپنے مہمانوں کو لیکر گھر جارہا تھا کہ 261/ ای بی کے قریب 4 نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر خواتین سے 6 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 20 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے،گلشن رحمان کالونی میں واقع یعقوب کریانہ سٹور سے دو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکان کے مالک گڈو سے 15 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی گزشتہ چند روز کے دوران 20 سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题