عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس(آج) اتوار کوہوگا

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے
اسلام آباد(یواین پی) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج یکم مئی اتوار کو اسلام آباد میں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ چاند کے حوالے سے حتمی اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes