آصف زردار ی اور بلاول بھٹوخدمت کے جذبے سے سیاست کرتے ہیں زاہدہ انصاری

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

اداروں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر ملک کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے
لاہور(یو این پی) نائب صدرپی پی وومن ونگ سینٹرل پنجاب،ٹکٹ ہولڈر ایم این اے زاہدہ انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ا ٓصف علی زرداری سیاست کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے۔بلاول بھٹوبطور وزیر خارجہ اپنے نانا کی یاد تازہ کرے گا،حکومت چند دنوں میں خوشحالی پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہے آصف علی زردار ی یا بلاول بھٹو کو اگر اقتدار کی ہوس ہوتی تو وہ صدر یا وزیراعظم کے امیدوار ہوتے پی ڈی ایم کا اتحاد صرف اور صرف پاکستان کی خوشحالی کے لئے ہے ملک کے سب بڑے مل بیٹھ کر پاکستان کو دوبارہ خوشحالی کے راستے پر گامزن کریں گے نئی حکومت کے آتے ہی ڈالر نیچے گر چکا ہے اور امید ہے کہ اگر یہی حکومت رہی تو روپیہ کی قدر مزید مستحکم ہو گی نئی حکومت کے قیام کے بعد بائیس کڑوڑ عوام خوش ہیں کہ چار سال بعد پہلی دفعہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداروں اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے عناصر ملک کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme