جھنگ ، کاٹن فیکٹری میں کم سن بچوں سے کم اجرت پر کام لیا جا نے لگا

Published on September 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

llll
جھنگ (زاہد محمود)جھنگ سٹی میں جگہ جگہ قائم کئے گئے کاٹن فیکٹری میں کم سن بچوں سے کم اجرت پر کام لیا جا نے لگا ۔ذرائع کے مطابق جھنگ سٹی میں اونی دھاگی تیار کر نے کی کاٹن فیکٹری جن کے مالکان ندیم فورمین ،ندیم پلچھی ،حاجی راشد ،حاجی شاہد ،ماسٹر اشرف ،ناصر شاہ ،ناصر آذاد اور مدثر ہیں ان کے کار خانوں میں ماسٹر اشرف کے کار خانہ میں13سالہ عمر،15سالہ شہروز اور سولہ سالہ رحمن جبکہ ناصر کے خار خانے میں دس سالہ شرجیل اور گیارہ سالہ عامر سمیت دیگر کار خانوں میں بھی کم عمر بچے کام کر رہے ہیں اور ان سے جبری مشقت لی جاتی ہے اور وقت سے زیادہ کام لیا جا تا ہے جبکہ اس کے بد لے انہیں صرف ماہانہ چھ ہزار روپے اجرت دی جاتی ہے اور ور کرز کے لئے کوئی سوشل کارڈ بھی نہ بنائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہنگامی حادثات سے بچنے کے لئے کوئی حفاظتی اقدامات میں نہ ہیں جبکہ وزیر اعلی کی طرف سے تعلیم سب کے لئے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔ دوسری طرف ان تما واقعات سے بے خبر ڈسڑکٹ لیبر آفیسر اور ضلعی حکومت آنکھیں موندے بیٹھی ہے ۔سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مذکورہ فیکٹریوں کو بند کر نے اور بچوں سے جبری مشقت لینے اور کم اجرت دینے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes