پی پی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے سید ابرار علی شاہ کے اعزاز میں جلسہ

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے سید ابرار علی شاہ کے اعزاز میں جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میںجیالوں کی بڑی تعداد موجو ہر طرف جیئے بھٹو کے نعروں کی گونج بلند تھی.اس موقع پر دیہات شہر کی معزز شخصيت قاضي خليل احمد سومرو اور قاضی مقبول احمد سومرو نے اپنی برادری سميت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مہمان خصوصی میں پی پی پی ایم این اے سید ابرار علی شاہ اور سید عاقل شاہ شامل تھے. جب کے مہمانوں کو قاضی خلیل احمد سومرو اور قاضی مقبول احمد سومرو کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی بطور تحفے پیش کی گئیں. قاضی ہائوس پر پ پ پ کا پرچم بھی لہرایا گیا. اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پ پ پ رہنما سید ابرار علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عوام کے بنیادی مسائل حل کیے گئے ہیں میں عوام کے ہر دکھ سکھ میں شامل ہوں میرے بنگلے کے دروازے بھی عوام کے لئے کھلے ہیں انشا اللہ یوسی دیہات کے مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نوشہروفيروز ضلع پیپلزپارٹی کہ مضبوط گڑھ ہے اس موقع پر سابق یوسی چیئرمین حاجی اکرم کلہوڑو، سابق کونسلر یوسی دیہات غلام حسين بوہیو، غلام اکبر کھوکھر، جنسار بوہیو، جھانگیر کھرل، مولا بخش کوندھر، استاد احسان بھنڈ و دیگر جیالوں نے جلسے میں شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes