پیاز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،دیگر سبزیاں بھی مہنگی

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اسلام آباد/کراچی /لاہور(یواین پی)عید الفطر کے بعد پیاز، لیموں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ روز مرہ کی اشیاء میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ پیاز، لیموں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران پیاز 80 روپے سے 100 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی تھی جبکہ لیموں کی قیمت 800 سے 1200 روپے فی کلو تھی۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ریسٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی مقررکردہ قیمت 66 روپے اورلیموں کی 483 روپے فی کلو ہے۔کراچی سپر ہائی وے پر قائم نیو سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہاں کا کہنا ہے کہ سندھ کی پیاز کی فصل اب ختم ہونے کو ہے اور جو باقی اسٹاک ہے اسے اب پنجاب اور کراچی میں فروخت کے لیے لایا جا رہا ہے کیونکہ مقامی منڈی میں اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے پیاز کی فصل رواں ماہ تک آنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان سے جون تک پیاز کی فصل آنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes