وزیراعظم نے40ارب روپے کے منی بجٹ کی منظوری دیدی

Published on November 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

777
یکم دسمبر سے درامدی بسکٹ،چاکلیٹ،سگریٹ اور کاسمیٹکس سمیت تین سو تیرہ اشیا مہنگی ہوجائیں گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان ٹیکسوں کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے
اسلام آباد(یوا ین پی)وزیراعظم نے چالیس ارب روپے کے منی بجٹ کی منظوری دے دی، یکم دسمبر سے درامدی بسکٹ، چاکلیٹ، سگریٹ اور کاسمیٹکس سمیت تین سو تیرہ اشیا مہنگی ہوجائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے یکم دسمبر سے تین سو تیرہ مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد درآمدی پھل، دودھ، دہی، مکھن، ڈبل روٹی، کیچپ، چاکلیٹ، اچار، چٹنی، سوپ، یخنی، مشروبات، کاسمیٹکس، بسکٹ، سگریٹ، صابن، شیمپو، ماربل اور اسٹیل سمیت تین سو تیرہ پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی پانچ سے بڑھا کر دس فیصد کردی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان ٹیکسوں کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے ماضی میں درآمدی اشیا پر ختم کی جانے والی ریگولیٹری ڈیوٹی کو بھی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ایف بی آر نے دو سو بیاسی پرتعیش اشیا پر پانچ فیصد ریگولٹری ڈیوٹی بڑھائی تھی، واضح رہے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی چھ سو چالیس ارب روپے کے مقابلے میں صرف چھ سو ارب روپے رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes