ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے،مولانا فضل الرحمان

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

پشاور (یواین پی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے جواپنا ایجنڈے پورا نہ ہونے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے،اس نے ساڑھے تین سال ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ اور سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار کردیا،اب اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کررہا ہے۔پیر کوسابق وزیراعظم کے ساڑھے تین سالہ اقتدار بارے چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کو پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدار سے باہر نکالا ہے۔کیا وہ اسی کردار کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے۔ہم نے ادارے کی کسی فرد کی رائے یا اس کے کسی اقدام سے اختلاف کیا ہے لیکن فوج کے بحیثیت دفاعی ادارے کا ہمیشہ احترام کیا ہے۔آج اس کے بیانات فوج میں انتشار ڈالنے کے لئے ہیں۔ایلیٹ کلاس کی ایک لابی اس کے پیچھے ہے۔ہم ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔وطن عزیز کے اداروں اور اس کے جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کریں گے۔اسلامی سربراہی کانفرنس میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی اور اب وہ ایک خاص قسم کی لابی کی پشت پناہی سے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے جو بہت بڑا جرم ہے۔ساڑھے تین سال میں کرپشن کا ریکارڈ توڑا اور بین الاقوامی ادارے اس کے گواہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog