رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.2 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 5.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے،

Published on June 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) عالمی بینک نے پیشنگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.2 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 5.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ نجی سرمایہ کاری اور توانائی کی فراہمی و سیکورٹی صورتحال میں بہتری کا ہے۔ عالمی بینک جون 2017ء گلوبل اکنامک پراسپیکٹس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطہ کی مجموعی شرح نمو 2017ء میں 6.8 فیصد اور 2018ء میں 7.1 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی اقتصادی نمو 2017ء میں 2.7 فیصد تک مستحکم ہو گی جو مینوفیکچرنگ و تجارت، مارکیٹ پر اعتماد میں اضافہ اور اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ اسی طرح ترقی یافتہ معیشتوں کی شرح نمو 2017ء میں 1.9 فیصد بڑھنے جس سے ان کے تجارتی شراکت دار ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔ ورلڈ بینک گروپ کے صدر جم یانگ کم نے رپورٹ کے حوالہ سے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں بہتری کی علامتیں حوصلہ افزاء ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes