فیصل آباد ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کاکوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،سی ای او ہیلتھ

Published on May 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں 24گھنٹوں میں کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہواجبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1103اور ایکٹو کیسز کی تعداد47 ہو گئی ہے، نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے6مریض داخل ہیں اسی طرح41کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران388 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تمام388افرادکے ٹیسٹ نیگیٹوآئےانہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ۔19کے28375مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy