اداکارہ ماہ نورشوبز انچارج یواین پی باؤ اصغر  کو کل علامہ اقبال ایئر پورٹ پہ الوداع کرینگی

Published on November 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

لاہور(یواین پی ) نامور اسٹیج اداکارہ ماہ نوراپنی فیملی کے ہمراہ شوبز انچارج یواین پی باؤ اصغر علی کو کل علامہ اقبال ایئر پورٹ پہ الوداع کرینگی واضح رہے کہ شوبز کی دنیا سے منسلک افراد کے بے لوث کووریج کرنے والے سینئر صحافی باؤ اصغر علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے کل لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اکیس روز قیام کریں گے اپنے اس روحانی دورہ میں آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس پہ بھی حاضری دیں گے خوشی کے اس پرمسرت موقع پہ اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ ہماری شوبز کی مصروفیات کی بے لوث کووریج کرنے والے باؤ اٖصغر علی کو ہم دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں شوبز کی چکاچوند روشنیاں سوائے دھوکے کے کچھ نہیں ہمارا سب کچھ دین اسلام میں ہی رکھا ہے رب کریم ہم سب کو صراط مستقیم پہ چلائے اور اپنے گھر کی باربار سعادت عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes