مسلم لیگ ن سے نواز کا نام نہیں ہٹے گا،الیکشن کمیشن نے دائر درخواستیں مستردکردیں

Published on September 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے نوازکانام نہیں ہٹے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا اور دیگر افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن)نوازشریف کے نام سے رجسٹریشن ہے ،عدالت نوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہیں،لہٰذا مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر10 ستمبر کو ن لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کردیں،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے نوازکانام نہیں ہٹے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes