عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری، سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

Published on May 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اعلی حکام کی جانب سے عمران خان پر حملے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلی حکام نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو تھریٹ الرٹ سے آگاہ کر دیا ہے اور پی ٹی آئی کو عمران خان کی سیکیورٹی مزید سخت کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات، جلسوں اور تقریبات میں حملے کا خطرہ ہے لہذا عوامی مقامات پر عمران خان کے قریب کسی غیر متعلقہ شخص کو قریب نہ آنے دیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کو سیکورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اور خود سابق وزیراعظم بھی اپنے خلاف قتل کی سازش کا کہہ چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题