اوتاوا… یوں تو ایک برگر کو کھانے میں بھی منٹوں لگ جاتے ہیں لیکن ذرا اس شخص سے تو ملئے جس نے 60سیکنڈوں میں چار برگر کھا کر دیکھنے والوں کو حیران ہی کر ڈالا ہے۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پیٹر نامی اس نوجوان نے اپنی انوکھی صلاحیت کا مظاہرہ پیش کرنے کیلئے ایک ہوٹل میں پہنچا اور ایک منٹ کے اندر دیکھتے ہی دیکھتے گوشت کباب سے بھرے چار برگر ہڑپ کر گیا۔اس حیرت انگیز عالمی کارنامے کوانجام دینے پرگینزانتظامیہ نے پیٹر کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں درج کر لیا ہے۔