صحافی عبدالحمید چنڈ کے والد کا کمرشل پلاٹ جعلی دستخط کے ساتھ فروخت، بے ضابطگیوں اور کرپشن کی اندرونی کہانی

Published on May 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی)صحافی عبدالحمید چنڈ کے والد کا کمرشل پلاٹ جعلی دستخط کر کے فروخت کیا گیا ہاشم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی مکلی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ہاشم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی مکلی کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبروں اور افواہوں کی بھرمار کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو زون نے لیٹر جاری کرکے سابقہ چیئرمین اور سیکرٹری کو 26 مئی کو طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ سوسائٹی میں سالوں سے ہونے والی مالی بے ضابطگیاں، صارفین سے لیا گیا ڈویلپمنٹ فنڈ، پلاٹوں کی بندربانٹ، چائنا کٹنگ، کمرشل کو نان کمرشل پلاٹ میں تبدیل کرنا، رہائشی پلاٹوں پر بڑی مارکیٹیں، اسکول و کالجز قائم کرنا اور شاپنگ مال بنانا، پلاٹوں کی رجسٹریشن اور خرید وفروخت میں قریبی رشتے داروں کو نوازنا، شہریت کے شعور سے غافل لوگوں کو پلاٹوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیکر سوسائٹی کے ہر الیکشن میں اپنی پسند کے ڈائریکٹر اور چیئرمین چنوانا مقصودِ ہے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف کچھ امیدوارں کی جانب سے کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے اس کے علاؤہ دیگر معاملات کے پیش نظر وقتاً فوقتاً صارفین کی شکایات داخل کرنے کے باوجود ان کا کوئی ازالہ نہ کرنا الزامات میں شامل ہیں۔ مورخہ 19 مئی 2022ع کے ایک مراسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جامشورو زون نے سابقہ چیئرمین کو سیکریٹری سمیت پیش ہوکر بیان رکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ ہاشم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر غور معاملات پر اس سے پیشتر بھی مختلف اداروں کے پاس مدفون انکوائریاں اپنے فیصلوں کی منتظر ہیں۔ اس سارے معاملے میں کوآپریٹو سوسائٹیز ڈپارٹمنٹ ایسے خاموش ہے جیسے ان کو کچھ پتا ہی نہیں صحافی عبدالحمید چنڈ میمن کے والد فیض محمد میمن چنڈ کا کمرشل پلاٹ جعلی دستخط کر کہ فروخت کرنے کے خلاف پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹھہ سیکریٹریٹ جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کئی گئی ہے اور اعلی حکام سے اس معاملی کی شفاف جانچ کر کہ صحافی عبدالحمید چنڈ کو اس کا حق واپس دلاوانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری صورت میں صحافی برداری شدید احتجاج ریکارڈ کروائی گئی دوسری جانب ہاشم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکین اور باشعور عوام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوسائٹی کے معاملات کو ٹھیک کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور شفاف تحقیقات کرکے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes