ایٹمی طاقت ہو تے ہوئے ہم جیواورجینے دو کے حامی ہیں ۔ سلیم علی

Published on May 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

saleem
لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما ء چودھری سلیم علی نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے ہم جیواورجینے دوکے حامی ہیں۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ بھارت میں پاکستان کے قومی مفادات کی وکالت اورقومی حمیت کی حفاظت کرنے کاحق اداکردیا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کئی دہائیوں سے امن وآشتی کاپرچم اٹھائے ہوئے ہیں۔ہماری ایٹمی طاقت کی بدولت بھارت کوہمارے ساتھ بات چیت کیلئے برابری کی سطح پرآناپڑا،اس تبدیلی کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کوجاتا ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کامشاورت کے بعد بھارت جانے کافیصلہ درست تھا ،عنقریب اس کے دوررس اثرات منظرعام پرآئیں گے۔وہ ڈی ایچ اے میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میںیوم تکبیر کاکیک کاٹا گیا اورپاکستان کی سا لمیت اوروزیراعظم میاں نوازشریف کی درازی عمر اورکامیابیوں کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔چودھری سلیم علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ بھارت پرتنقیدکرنیوالے سیاسی پنڈت اب اپنامنہ چھپاتے پھررہے ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے دنیا کوسرپرائز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ بھارت کے دوران بھارت سمیت انٹرنیشنل میڈیابھی ان کی طلسماتی شخصیت کے سحر میں کھویارہا ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تصادم کوتعاون میں تبدیل کرنے کا خوبصورت تصورپیش کیا لہٰذاء اس تعمیری سوچ کو سراہاجانافطری امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کاہرباضمیرانسان امن کاحامی ہے ،آج کوئی ملک انتہاپسندی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔بھارت کے نومنتخب وزیراعظم نریندرمودی کیلئے سب سے بڑاچیلنج مسلمانوں سمیت دوسری اقلیتوں کے اندرپائی جانیوالی بے چینی اوربے یقینی ختم کرناہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes