ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی صدارت لائلپور میوزیم کے بورڈ آف گورنرز کا تعارفی اجلاس

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی صدارت لائلپور میوزیم کے بورڈ آف گورنرز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس میں میوزیم کے بانی ڈاکٹر عامر سرفراز،ڈائریکٹر میوزیم میاں عتیق احمد،زرعی یونیورسٹی سے ڈاکٹر جلال عارف اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران لائلپور میوزیم کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااور ارکان نے تجاویز پیش کیں۔ڈویژنل کمشنر نے لائلپور میوزیم کو وزیٹرز کے لئے مختلف باسہولت بنانے اور تاریخی نوادرات کی تلاش جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔فاونڈر میوزیم نے میوزیم کی ترقی کے لئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈائریکٹر لائلپور میو زیم نے میوزیم میں موجودہ تاریخی اشیاءکی موجودگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme